Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

شہدادکوٹ میں بھی ہولی جوش وخروش سے منائی گئی

SAMAA | - Posted: Mar 9, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 9, 2020 | Last Updated: 7 months ago

ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی

ملک کے دیگر شہروں کی طرح شہدادکوٹ میں بھی ہندوؤں کا تہوار ہولی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ہندو محلہ سے نکالی جانے والی ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

شہداد کوٹ میں ہندوؤں کے تہوار ہولی کے موقع پر ہندو محلہ سے ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں ہندو نوجوانوں نے شرکت کی۔

ریلی کے شرکاء شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب پہنچے اور پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے جبکہ ایک دوسرے کو رنگ لگا کر خوشی کا اظہار کیا اور ڈھولک کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔

اس موقع پر کونسلر انیل کمار، کونسلر چندر لعل، وشال پالیانی، تارا چند، ڈاکٹر اشوک کمار، ڈاکٹر پریم کمار، ریلیش کمار اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہولی کا تہوار ہمارے لیے انتہائی خوشی کا دن ہوتا ہے۔ اس دن مذہبی عقیدت و احترام سے پوجا پاٹ کی جاتی ہے اور ایک دوسرے کو رنگ لگا کر خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے۔

رپورٹ: آفتاب راجپوت

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube