Sunday, September 20, 2020  | 1 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کرونا وائرس کی آگہی مہم کےلیے پیمرا کو نوٹس

SAMAA | - Posted: Mar 9, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 9, 2020 | Last Updated: 6 months ago

فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مامون الرشید نے کرونا وائرس کی آگہی مہم کےلیے پیمرا کو نوٹس جاری کر ديا۔

لاہور ہائی کورٹ ميں کرونا وائرس کے خدشے کے سبب مارکیٹ میں ماسک کی قلت کےخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

پنجاب حکومت کے وکيل نے عدالت کو بتايا کہ ماسک کی عدم دستیابی پر ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

چيف جسٹس نے استفسار کيا کہ کيا کرونا وائرس کی آگہی پر میڈیا میں مہم شروع کی گئی ہے، جس پر پنجاب حکومت کے وکيل نے کہا کہ اسپتال اور مختلف جگہوں پر آگہی بینرز لگائے ہیں۔

چيف جسٹس نے ريمارکس ديے کہ میں نے دیکھا ہے ٹی وی پر کچھ چلنا تو شروع ہوگیا ہے۔

فاضل عدالت نے اس سلسلے میں پيمرا کو نوٹس جاری کر ديا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube