ہوم   > پاکستان

محسن داوڑ اورعلی وزیرکوافغانستان جانے کی اجازت مل گئی

SAMAA | - Posted: Mar 8, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 8, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اور علی وزیر کو ایک بار افغانستان جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اتوار کی شام اسلام آباد ائیرپورٹ پر ایف آئی اے نے دونوں رہنماؤں کو آف لوڈ کردیا گیا تھا۔ محسن داوڑ اور علی وزیر غیرملکی پرواز 928 سے کابل جا رہے تھے۔ پی ٹی ایم کے دونوں رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں شامل ہیں۔آف لوڈ ہونے کے بعد محسن داوڑ اور علی وزیر اسلام آباد ایئرپورٹ سے واپس گھر روانہ ہوگئے۔

تاہم اتوار کی رات کو وزارت داخلہ نے بتایا کہ علی وزير اور محسن داوڑ کوايک مرتبہ افغانستان جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ دونوں کو یہ اجازت وزيراعظم عمران خان کی ہدايت پر دی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook
PTM

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube