ہوم   > پاکستان

اسلام آباد:ٹریفک کا نظام جدید طریقے سے کنٹرول ہونےلگا

SAMAA | - Posted: Mar 8, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 8, 2020 | Last Updated: 3 months ago

شہری مطمیئن

اسلام آباد میں آبادی کیساتھ ٹریفک کا دباؤ بھی بڑھنے لگا ہے۔ وفاقی ترقیاتی ادارے نے ٹریفک مسائل کا جدید حل ڈھونڈ لیا۔ ایکسپریس وے پرانٹیلی جنس ٹرانسپورٹ نظام نےٹریفک پولیس اہلکاروں کی جگہ لے لی۔

سی ڈٰی اے کی جانب سے شہر کی اہم شاہراہ پر انٹیلجنس ٹرانسپورٹ سسٹم  کی تنصیب کردی گئی ہے جس سے ٹریفک پولیس کا کام آسان ہوگیا ہے۔

شہری کہتے ہیں کہ انتظامیہ کا اقدام قابل تعریف ہے، عوام بھی اب ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

ابتدائی طور پر انٹیلی جنس ٹرانسپورٹ نظام زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک نصب کیا گیا۔ وفاقی ترقیاتی ادارہ مستقبل میں اسے مزید پھیلانے اور جدت لانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انٹیلجنس ٹرانسپورٹ سسٹم سڑک کی بندش اور رش کی صورت میں ڈرائیورز کو متبادل روٹ بھی تجویز کرتا ہے ۔

ٹریفک کو رواں دواں رکھنے اور حادثات سے بچنے کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کا یہ تجربہ اپنی مثال آپ ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube