ہوم   > پاکستان

چترال:خواتین کےاسپتال میں لیڈی ڈاکٹرکافقدان

SAMAA | - Posted: Mar 8, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 8, 2020 | Last Updated: 3 months ago

خیبرپختونخوا کے ضلع لورچترال دروش میں اسپتالوں میں لیڈی ڈاکٹرز کا فقدان ہے۔ ان اسپتالوں میں 2 سال سے کوئی لیڈی ڈاکٹر نہیں ہے۔ یہاں موجود خواتین کوعلاج کے لئے مجبورا گھنٹوں سفرکرکے ڈسٹرکٹ اسپتال جانا پڑتا ہے۔کسی ہنگامی صورتحال میں خواتین اس دن کا سفر کرکے پشاور کے اسپتال جانے پر مجبور ہوتی ہیں۔

دروش ٹی ایچ کیواسپتال میں لیڈی ڈاکٹرزکی عدم دستیابی پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تھا جس کے بعد صوبائی محکمہ صحت نے2لیڈی ڈاکٹراور2 میل میڈیکل افسروں کی تعیناتی کا اعلامیہ 10جنوری  کو جاری کر دیا تھا تاہم ابھی تک تقرر ہونے والے ڈاکٹرز نے چارج نہیں سمبھالا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف تو صوبائی حکومت صوبے میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کا دعویٰ کررہی ہے جبکہ دوسری جانب سرکاری احکامات کی تعمیل نہیں کی جارہی ہے۔

انھوں نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سےاپیل کی ہے کہ اسپتال میں لیڈی ڈاکٹر کی تعیناتی فوری طور پرکی جائے تاکہ مشکلات میں کمی ہوسکے۔

واضح رہے کہ چترال کی خواتین میں خودکشی کا رحجان بھی زیادہ ہے اور کوئی ماہرنفسیات چترال کے کسی سرکاری اسپتالوں میں موجود نہیں ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube