ہوم   > پاکستان

اسلام آباد:عورت مارچ کے شرکا پر پتھراؤ

SAMAA | - Posted: Mar 8, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 8, 2020 | Last Updated: 3 months ago

کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

 

اسلام آباد میں عورت مارچ کے شرکا پر نامعلوم افراد نے پتھراؤ کرکے ایونٹ متاثر کرنے کی کوشش کی۔

اتوار کو اسلام آباد پریس کلب کےقریب عورت مارچ پرنامعلوم افراد کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا۔ اس دوران ایک دوسرےکےخلاف شدیدنعرےبازی بھی کی گئی۔

بعض افراد نےرکاوٹيں عبورکرکےمارچ تک جانےکی کوشش کی۔ سیکورٹی پر مامور پوليس اہلکاروں نے آگےبڑھنےوالوں کوپيچھےدھکيل ديا۔ پولیس نے برقع پہن کرمارچ ميں گھسنےوالےنوجوان کو حراست میں لے لیا۔

صورتحال کشیدہ ہونے پر ایف 6 کی روڈ بند کردی گئی۔ شرکا کو ڈی چوک جانے سے روک دیا گیا۔ سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے عورت مارچ کی ایک خاتون کا کہنا تھا کہ انھیں یقین نہیں ہورہا کہ مارچ پر حملہ کیا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ مارچ کے لیے  ڈپٹی کمشنر سے این او سی لیا گیا تھا۔

مارچ کے ایک اور منتظم نے دعویٰ کیا کہ پتھراؤ کرنے والے جے یوآئی ایف اور لال مسجد سے تعلق رکھتے تھے۔ انھوں نے مارچ کے شرکا کو روکنے کی کوشش کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube