Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

رانا ثنا اللہ پرفردجرم عائد نہ ہوسکی

SAMAA | - Posted: Mar 7, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 7, 2020 | Last Updated: 7 months ago

منجمد اثاثوں کا ريکارڈ رانا ثناکےحوالےکرنے کاحکم

منشيات برآمدگی کيس ميں ليگی رہنما رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ رانا ثنا اللہ کے وکیل نے نئے گواہوں کے بیانات کا ریکارڈ مانگ لیا۔عدالت نے منجمد اثاثوں کا ريکارڈ رانا ثنا اللہ کے حوالے کرنے کا حکم دے ديا۔

ہفتے کو منشيات برآمدگی کيس ميں رانا ثنا اللہ پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔رانا ثنا اللہ کے وکیل نے نئے گواہوں کے بیانات کا ریکارڈ مانگ لیا۔ منشيات برآمدگی کيس ميں اے این ایف نے بڑی تعداد میں گواہوں کو بیان دینے کے لیے بلایا۔

رانا ثنا نے الزام لگايا کہ فيصل آباد کے منشيات فروشوں کو ان کے خلاف بيان دينے کے ليے مجبور کيا جا رہا ہے،لوگوں کے پاس حکم نامہ طلبی ہے لیکن فائل میں کچھ نہیں۔

پراسیکیوٹر نےاعتراض اٹھايا کہ ملزم کی طرف سےتاخیری حربےاستعمال کيے جا رہے ہيں۔ عدالت نے رانا ثنا کي درخواست پر بحث کے لیے 28 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی اور قرار ديا کہ اس کے بعد مزيد تاريخ نہيں دی جائے گی۔

عدالت نے اے این ایف کو اثاثے منجمد کرنے کا ریکارڈ رانا ثنا اللہ کو فراہم کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube