ہوم   > پاکستان

جڑواں شہروں میں مزید2 دن بارش کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات

SAMAA | - Posted: Mar 7, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 7, 2020 | Last Updated: 3 months ago

راولپنڈی اور اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ چوتھے روز بھی جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید 2 دن بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

جڑواں شہروں میں 4 دن سے جاری بارش کے باعث جل تھل ایک ہوگیا اورسردی بھی لوٹ آئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی علاقوں میں بادل آج اور کل بھی برسیں گے۔ خیبرپختونخوا،بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔کشمیر،بالائی خیبر پختونخوا اور پوٹھوہار میں بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا اور بالائی پنجاب میں گندم کی فصل متاثر ہوسکتی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube