چپلی کباب اپنےذائقے کی وجہ سےمشہور
ايبٹ آباد کے شہری خوبصورت موسم کو انجوائے کرنے کےليے مزيدار چپل کباب پر ہاتھ صاف کرنے لگے۔
شمالی علاقوں ميں موسم سرد ہوا تو شہريوں نے چٹ پٹے کھانوں کےليے ہوٹلوں کا رخ کرليا۔ سياحتی مقام ايبٹ آباد کے چپلی کباب اپنےذائقے کي وجہ سے مشہور ہيں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرد موسم میں چپل کباب کھانے کااپنا مزہ ہوتا ہے۔ موسم بدلا تو مقامی دکانداروں کا کاروبار بھی چل پڑا۔
اس کباب کو بنانے کے لیے پیاز،ٹماٹر، قیمہ اور دیگر مصالحے استعمال ہوتے ہیں۔ خوبصورت تفريحی مقام کے مزيدار چپلی کباب کا ذائقہ يہاں آنے والے برسوں نہيں بھولتے۔