Monday, July 6, 2020  | 14 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

مری، نتھیاگلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں چوتھے روز بھی برفباری

SAMAA | and - Posted: Mar 7, 2020 | Last Updated: 4 months ago
Posted: Mar 7, 2020 | Last Updated: 4 months ago

فوٹو: آن لائن

مری میں دو روز تک بارش کے بعد برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگيا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مری میں برفباری کا یہ سلسلہ آئندہ 24 گھنٹے تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ شہر کا درجہ حرارت دو سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

نتھیا گلی، ایوبیہ اور ٹھنڈیانی میں بھی چوتھے روز برفباری کا سلسلہ جاری ہے اور یہاں 18 انچ سے زیادہ برف پڑچکی ہے۔ برف باری کے باعث متعدد لنک روڈ بھی بند ہیں۔

حویلیاں، ایبٹ آباد اور گردونواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسميات کا کہنا ہے کہ بارش اور برفباری کا سلسلہ مزید دو روز تک جاری رہے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube