ہوم   > پاکستان

اسلام آباد انتظامیہ کی کارروائیاں، گراں فروشوں پر جرمانہ

SAMAA | - Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی نے گراں فروشی اور غیرمعیاری اشیا کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانداروں پر جرمانہ عائد کردیا۔

اسٹنٹ کمشنر رولر ایریا عبداللہ محمود نے پی ڈبلیو ڈی میں 15 سے زائد دکانوں پر جاکر اشیا کا معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسٹنٹ کمشنر نے غیر معیاری اور زاہد المعیاد اشیا فروخت کرنے والے دکانداروں پر 50 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے۔

اے سی رولر نے دکانوں سے مختلف اشیاء کے نمونے بھی حاصل کرلیے جن کو لیبارٹری میں ٹیسٹ کیا جائے گا۔ اے سی رولر عبداللہ محمود نے کہا کہ غیر معیاری اشیا فروخت کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی ہوگی۔

دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا مہرین بلوچ نے بھی جی نائن پشاور موڑ پر دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے مختلف آشیا کے نمونے حاصل کر لیے جبکہ غیر معیاری اور مہنگے داموں اشیا کی فروخت پر دکانداروں پر 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ کسی کو مہنگی اور غیر معیاری اشیا فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube