ہوم   > پاکستان

کوروناوائرس: سندھ اور بلوچستان زائرین کی معلومات کے تبادلے پرمتفق

SAMAA | - Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago

بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے کورونا وائرس کے تناظر میں ایران سے آنیوالے زائرین کی معلومات کے تبادلے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سے ملاقات کی، جس میں سندھ کے زائرین کی ان کے علاقوں میں واپسی سمیت کورونا وائرس کی روک تھام اور تدارک کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

دوونوں وزرائے اعلیٰ نے اپنے اپنے صوبوں میں کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور اتفاق کیا کہ سندھ اور بلوچستان کے متعلقہ حکام آپس میں کوآرڈی نینشن کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کورونا وائرس قومی مسئلہ ہے، جس سے مل کر نمٹنا ہوگا، ایران اور چین سے سندھ آنے والے 2300 افراد کی نشاندہی کرلی گئی ہے، واپس آنیوالے افراد سے رابطہ کرکے ان کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے ایک نو تعمیر شدہ اسپتال میں 140 بستروں پر مشتمل آئسولیشن سینٹر قائم کردیا گیا ہے، تفتان میں زائرین کی دیکھ بھال اور سہولتوں کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ ایران سے آنیوالے زائرین کو تفتان میں قائم قرنطینہ سینٹر میں 14 روز کیلئے رکھا جارہا ہے، انہیں اسکریننگ سمیت تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں، کوئٹہ کے نواح میں آئسولیشن سینٹر قائم کئے جارہے ہیں جبکہ 2 اسپتالوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار کیا گیا ہے۔

سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ کے درمیان ملاقات میں صوبائی وزراء سردار عبدالرحمن کھیتران، میر عارف جان محمد حسنی، زمرک خان اچکزئی اور عبدالخالق ہزارہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے 6 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے، جن میں سے 3 کا تعلق کراچی سے اور 3 کا فیڈرل ایریاز سے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں تصدیق کی ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ پہلا مریض صحتیاب ہو گیا، علاج کے بعد اس کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
QETTA, SINDH, BALOCHISTAN, IRAN, MURAD ALI SHAH, JAM KAMAL KHAN, CORONAVIRUS, COVID-19, CHINA, PAKISTAN, IRAN, EUROPE, USA, CANADA, UK, HEALTH, WHO, AMERICA, AFRICA, ASIA, VACCINATION
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube