ہوم   > پاکستان

پنجاب کےکئی شہروں میں سردی،مزید بارشوں کی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago

شہريوں نے گرم ملبوسات دوبارہ نکال ليے

لاہور سميت پنجاب ميں سردی واپس لوٹ آئی ہے۔2 روز سے جاری بارشوں اور ژالہ باری نےٹھنڈ بڑھائی تو شہريوں نے گرم ملبوسات دوبارہ نکال ليے۔

لاہور میں جمعہ کو بھی سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی جاری رہی۔ جمعرات کو تیز بارش کے بعد جمعہ کو پھوار کا سلسلہ جاری رہا۔ 2 روز سے جاری بارش کے باعث ٹھنڈ بڑھ گئی ہے۔

موسم ٹھنڈا اور سہانا ہوا تو بہت سے لوگوں کو گھومنے پھرنے کا بہانہ مل گيا اور تفریحی مقامات پر رش لگ گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا يہ سلسلہ ہفتے  تک جاری رہنے کا امکان ہے جس سے درجہ حرارت مزيد کم ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube