ہوم   > پاکستان

انگوٹھوں کےنشان چوری کرنےوالامافیا سرگرم

SAMAA | - Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago

موبائل فون کی سم لینی ہو، یا پھر کوئی امداد یا انعام کا لالچ دے،عوام کو محتاط رہنے کا کہا گیا ہے۔ انگوٹھوں کے نشان چوری کرنے والا مافیا سرگرم ہے ،ایسے کئی واقعات ہونے کا خود پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے اعتراف کرلیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی آئی ٹی کو ارسال جواب میں بتایا گیا کہ ایسے تمام کیسز ایف آئی اے کے سائبر کرائمز ونگ کے حوالے کردیئے گئےہیں لیکن وفاقی تحقیقاتی ادارے کی طرف سے ابھی تک کوئی جواب نہیں آیا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ صرف 2020 میں 15 ہزار کے قریب سمز گرے ٹریفکنگ میں استعمال ہو چکی ہے۔پی ٹی اے کے مطابق نادرا سے ڈیٹا چوری ہونے کی تحقیقات جاری ہیں اور یہ معاملہ بھی ایف آئی اے کے حوالے کیا جا سکتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube