ہوم   > پاکستان

چترال:13سالہ بچہ عطائی ڈاکٹربن گیا

SAMAA | - Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago

خیبرپختونخوا کے ضلع لوئرچترال کے اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی قلت درپیش ہے۔دروش کے علاقے جنجریت میں 13 سالہ لڑکا جنیدخان ڈاکٹر کے روپ میں منظرعام پرآگیا۔

جنجریت کےعلاقہ مکینوں کےمطابق جنید خان پرجنات کا اثر تھا۔گزشتہ 2 ماہ سے وہ بیماروں کا علاج کرنے لگا اور کئی لوگوں کو اس سے شفا بھی ملی ہے جس کے بعد وہ ڈاکٹرکے نام سے مشہور ہوا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس لڑکے پر جن کا سایہ ہے اور وہ کسی میڈیکل ڈگری اور تربیت کے بغیرعلاج کررہا ہے۔ سرکاری اسکول میں ساتویں کلاس کا طالبعلم جنید سے علاج کروانے لوگ دور دراز کے علاقوں سے یہاں آرہے ہیں اور سرجری بھی کرواتے ہیں۔

سماء ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے ایم ایس دروش اسپتال نےاس معاملے کی تصدیق کردی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ناقابل یقین بات ہے کیونکہ لوگوں کا اس بچے پریقین کرکےعلاج کروانا کسی خطرے سے خالی نہیں، اگر سرجری غلط ہوجائے تووہ کسی بھی وقت نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جنید1000 روپے فیس بھی وصول کررہا ہے اور اکثرمریض کم عمر ڈاکٹر کے ہاتھوں سرجری کے بعد دوبارہ زخموں کے علاج کے لئے اسپتال کا رخ کرتے ہیں۔

ایم ایس ڈاکٹر ضیاء الرحمان نے کہا کہ ایک مریض نے غلط سرجری کرنے پر پولیس میں شکایت بھی درج کی مگر پھر بھی کارروائی نہ ہوسکی ۔

اسسٹنٹ کمشنردروش عبدالحق نے بتایا کہ اس بچے کی پراسرار حرکتوں کے بارے میں انہوں نے بھی سنا ہے تاہم ابھی تک کسی شہری کی جانب سے شکایت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ خود اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور قانون کے مطابق اس لڑکے اور گھر والوں کے خلاف کارروائی ہوگی کیونکہ بچے کی زرا سی غلطی سے کسی کی جان بھی جاسکتی ہے ۔ دوسری جانب چترال کے شہریوں نے بھی متعلقہ اداروں کی خاموشی پرحیرت کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ جنید خان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال ایک خاتون بھی اچانک ڈاکٹر کے نام سے مشہور ہوئی تھی اور سادہ لوح لوگوں سے پیسے بٹور کر منظر سے غائب ہوگئی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube