Wednesday, September 23, 2020  | 4 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

شہباز،حمزہ اور خواجہ برادران کیخلاف سماعت 19 مارچ تک ملتوی

SAMAA | - Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 7 months ago

مسلم ليگ ن کے رہنما شہباز شريف، حمزہ شہباز اور خواجہ برادران کے خلاف نيب کيسز کی سماعت 19 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

آشيانہ ہاؤسنگ ريفرنس ميں احتساب عدالت نے شہبازشريف کو حاضری سے استثنٰی دے رکھا ہے۔ شہبازشريف کی جانب سے ان کے نمائندے پيش ہوئے جبکہ شریک ملزم بلال قدوائی نے بریت کی درخواست دائر کر دی جس پر عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کر ديے۔

آمدن سے زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ کيس ميں حمزہ شہباز کو بھی احتساب عدالت لايا گيا۔ ٹرائل کورٹ کے جج کی ہائی کورٹ مصروفیت کی وجہ سے انہيں ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا گیا۔ پيراگون ہاؤسنگ کيس ميں خواجہ سعد رفيق اور سلمان رفيق کو بھی پيش کيا گيا۔

عدالت نے بغير کارروائی ملزمان کے جوڈيشل ريمانڈ ميں توسيع 19 مارچ تک توسيع کر دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube