ہوم   > پاکستان

موبائل کارڈپرکتناٹیکس کٹتاہے،سینیٹ کی کمیٹی نےجواب مانگ لیا

SAMAA | - Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago

کمیٹی نے ریکارڈ طلب

ایف بی آر حکام سینیٹ کی کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی کو مطمئن نہ کرسکے کہ 100 روپے کے موبائل کارڈ پر کتنا ٹیکس کٹتا ہے،3 بار الگ الگ فارمولہ بتایا،حساب کرنے پر تینوں دفعہ غلط نکلا۔ کمیٹی نے ایک ہفتے میں ٹیکس پر درست فارمولہ مانگ لیا۔ ٹیلی کام کمپنیوں نے کتنا زرمبادلہ بیرون ملک منتقل کیا، کمیٹی نے ریکارڈ طلب کرلیا۔

سینیٹ کی کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی اجلاس میں 100 روپے فون کارڈ پر ٹیکس کٹوتی کا معاملہ زیر غور آیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے بتایا کہ 100 روپے کے کارڈ پر 26 روپے 61 پیسے ٹیکس کٹتا ہے،صارفین کو74 روپے ملتے ہیں۔

ایف بی آر کے کمشنر ان لینڈ ریونیو سے تفیصلی جواب مانگا گیا تو وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور3 مرتبہ الگ الگ ٹیکس فارمولہ بتایا۔ سینیٹر طلحہ محمود نے حساب کیا تو تینوں مرتبہ غلط نکلا۔

کمیٹی نےآئندہ اجلاس میں ایف بی آر سے ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے بیرون ملک بھیجے گئے زرمبادلہ کی تفصیلات اور درست ٹیکس کا فارمولہ بھی مانگ لیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube