ہوم   > پاکستان

کراچی:پورٹ قاسم کےقریب کیمیکل اخراج،70سے زائد افراد متاثر

SAMAA | - Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago
اے ایف پی

کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب اینگرو پولیمراینڈ کیمیکل لمیٹیڈ کےٹرمینل سے کیمیکل اخراج کے باعث 70 سے زائد افراد متاثر ہوئے۔

جمعہ کی صبح پیش آنے والے واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے فیکٹری کے ملازمین کو تشویش ناک حالت میں باہر نکالا۔ ریسکیو اہل کاروں کے مطابق 19 متاثرہ افراد کو قریبی واقع اسٹیل مل اسپتال اور 70 افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ امدادی ٹیموں کا مزید کہنا ہے کہ فیکٹری کے اندر متعدد افراد موجود تھے، جنہیں بعد میں باہر نکالا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر دیگر حکام بھی فیکٹری پہنچ گئے۔ ملازمین کے مطابق فیکٹری میں کیمیکل کا کام کیا جاتا ہے۔ جناح اسپتال کی ترجمان ڈاکٹر سیمی جمالی نے سماء سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ زہریلے کیمیکل سے متاثر افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق کچھ افراد کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا، تاہم تمام افراد اب بہتر ہیں۔ اطلاعات کے مطابق کچھ متاثرہ افراد کو دیگر 2 نجی اسپتالوں میں بھی منتقل کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کیماڑی کے علاقے میں پراسرار گیس کے اخراج سے 14 افراد جاں بحق، جب کہ 500 سے زائد متاثر ہوئے تھے۔ حکام گیس کے اخراج کی اصل وجوہات جاننے سے قاصر رہے تھے۔

پاکستان نیوی کے ریٹائرڈ چیف انجنییر کا کیماڑی واقعہ پر کہنا تھا کہ نہ کوئی زہریلی گیس لیک ہوئی اور نہ ہی سویابین کو ذمہ دار قرار دیا جاسکتا ہے۔ اگر گیس لیک ہوتا تو بندرگاہ پر کام کرنے والے افراد بھی متاثر ہوتے مگر یہاں صرف کیماڑی کے رہائشی زیادہ نشانہ بنے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube