ہوم   > پاکستان

لاہور میں تیزبارش، ژالہ باری سے فلائٹ آپریشن متاثر

SAMAA | - Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: آن لائن

لاہور کے مختلف علاقوں ميں تيز بارش اور ژالہ باری نے جاتی سردی روک دی جبکہ موسم کی خرابی سے فلائٹ آپريشن بھی متاثر ہوا۔

شہر میں بوندا باندی سے شروع ہونے والا سلسلہ رات گئے موسلا دھار بارش ميں تبديل ہوگيا۔

محکمہ موسميات نے لاہور سميت پنجاب بھر ميں آئندہ 48 گھنٹے تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پيش گوئی کی ہے۔

موسم کی خرابی کے باعث پروازوں کا نظام بھی متاثر ہوا۔ علامہ اقبال ائرپورٹ آنے والی پروازوں کو اسلام آباد موڑ ديا گيا جبکہ کراچی سے لاہور جانے والی 2 پروازيں اسلام آباد اتاری گئيں۔ جدہ سے لاہور جانے والی پرواز کا رُخ بھی اسلام آباد موڑ ديا گيا۔

تيز بارش کے باعث کئی فيڈرز سے بجلی کی فراہمی بھی متاثر ہوئی جس سے شہر کے کئی علاقے اندھيرے ميں ڈوب گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube