ہوم   > پاکستان

کوئٹہ، ٹریفک حادثے میں 6 لیویز اہلکار زخمی

SAMAA | - Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 6, 2020 | Last Updated: 3 months ago

کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں ٹریفک حادثے کے دوران 6 لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق کچلاک کے قریب بوستان کے علاقے میں لیویز کی گاڑی مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کےلیے سول اسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

زخمیوں میں 4 اہلکاروں کی شناخت محمد صالم خان، نعیم شاہ، محمد عارف اور نصیرالدین کے نام سے ہوئی ہے۔

لیویز حکام کے مطابق لیویز اہلکار ہرنائی سے دو ماہ کی ٹریننگ مکمل کرکے وآپس آرہے تھے کہ بوستان میں تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنے والی ویگن سے فورسز کی گاڑی ٹکرا گئی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق حادثے میں لیویز اہلکار محمد صالم خان، نعیم شاہ اور نصرالدین شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube