ہوم   > پاکستان

ن لیگ نے سیاسی رابطے شروع کردیے

SAMAA | - Posted: Mar 5, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 5, 2020 | Last Updated: 3 months ago

متحدہ رہنماؤں سے ملاقات

مسلم لیگ نواز نے سیاسی رابطے شروع کردیے۔ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماوں سے ملاقات کی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے تاکہ قوم کو ان کی حقیقت پتہ چل سکے۔ موجودہ حکومت کا ایک ایک لمحہ ملک پربھاری ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ن لیگ کے ساتھ حکومت بنانے نہیں جارہے۔ بہترپاکستان کے لیے مل کرکام کریں گے۔

اس موقع پر سماء کے رپورٹر نے شاہد خاقان عباسی سے سوال کیا کہ ن لیگ دور میں ایم کیو ایم کے دفاتر بند کیے گئے۔ اس پر کیا کہیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے جواب دیا کہ ماضی میں جو ہوا اس کے باوجود بات چیت کر رہے ہیں اور سیاست اسی کا نام ہے۔

WhatsApp FaceBook
MQM

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube