ہوم   > پاکستان

کوئٹہ:چھوٹےگوشت کی قیمت میں اتارچڑھاؤ،شہری پریشان

SAMAA | - Posted: Mar 5, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 5, 2020 | Last Updated: 3 months ago

انتظامیہ کی غفلت اور چشم پوشی

کوئٹہ میں چھوٹے گوشت کی قیمت غیراعلانیہ طورپر 1000 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے،انتظامیہ کی غفلت اور چشم پوشی کے باعث شہری پریشان ہیں۔

کوئٹہ میں سرکاری نرخ نامہ غائب ہوچکا ہے اور قصائی  مرضی کے نرخ چلانے لگے ہیں۔ چھوٹا گوشت کہیں پر 950 روپے تو کہیں پر1000روپے فی  کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے باعث بکرے یا دنبے کا گوشت کھانا اب غریب کیلئے خواب بن گیا ہے۔

قصاب کہتے ہیں کہ کوئٹہ کی منڈی میں جانوروں کی کمی کے باعث گوشت بھی مہنگا ہوگیا ہے،انتظامیہ منڈی کا جائزہ لے کرمنصفانہ قیمتیں مقررکرے۔

مویشیوں کےکاروبار سے جڑے بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ مال مویشیوں کی افغانستان سے چمن اور پھرکوئٹہ تک  پہنچانے میں کئی رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

پرائس کنٹرول کمیٹی کی جانب سے چھوٹے گوشت کی مقررکردہ قیمت 780 روپے فی کلو ہے جس پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں کا جائزہ لینے کیلے کمیٹی قائم کردی گئی جو جلد رپورٹ پیش کریگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube