ہوم   > پاکستان

دکی میں بارش، گھر کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago

بلوچستان کے ضلع دکی میں بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے، ندی کا پل ٹوٹنے سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر دکی قربان مگسی کے مطابق کلی غریب آباد کے علاقے میں بارش کے سبب کچے مکان کی چھت گرگئی، ملبے تلے دب کر 9 سالہ بچی زرینہ بی بی جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق بچی کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ کلی گامنڑ خان میں ندی کا پل ٹوٹ گیا اور لوگ گھروں میں محصور ہوگئے، شہریوں کا ضلع کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ بارش سے متاثرہ افراد کو خیمے اور خوراک پہنچانے کی کوششیں جاری ہیں، متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
QUETTA, DUKKI, BALOCHISTAN, RAIN, ROOF COLLAPSE, GIRL DEAD, FLOOD
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube