ہوم   > پاکستان

کوئٹہ ایئرپورٹ کےبڑے رن وے کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago

کوئٹہ ایئر پورٹ کے بڑے رن وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا جس کی تکمیل کے بعد بڑے جہازوں کو اترنے میں آسانی ہو گی اور ہوائی اڈے پر مسافروں کو ہینڈل کرنے کی گنجائش سالانہ 5 لاکھ سے بڑھ کر 16 لاکھ ہوجائے گی۔

وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان اور وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بدھ کو کوئٹہ ایئر پورٹ کے بڑے رن وے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز 2016 میں ہوا جس کے پہلے مرحلے میں 3 بلین روپے روپے کی لاگت سے ٹرمینل بلڈنگ مئی 2018 میں مکمل ہوئی۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ کوئٹہ ایئرپورٹ ہرسال 5 لاکھ مسافر ہینڈل کرتا ہے، یہاں پر ہفتہ وار 38 پروازیں آتی ہیں۔ رن وے کی توسیع بہت پہلے ہو جانی چاہیے تھی۔ اس وجہ سے بڑے جہاز کوئٹہ ائیرپورٹ پر نہیں اتر پاتے۔ بڑا رن وے مکمل ہونے کے بعد 777 بوئنگ فلائٹ آپریشن یہاں ممکن ہو گا اور پی آئی اے کوئٹہ سے حج کی پروزایں شروع کر پائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایئر پورٹ کے مرکزی رن وے کی بحالی کی بنیاد بھی رکھ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر ہوا بازی نے کہا کہ ایئر پورٹ ٹرمینل کے رقبے کو 73 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ مربع فٹ کر دیا گیا ہے تاکہ مسافروں کے لیے آسانی ہو۔ 3چیک ان کاوئنٹرز کو بڑھا کر 12 کر دیا گیا۔ امیگریشن کاؤنٹرز کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔ ڈومیسٹک اور بین الاقوامی آمد میں بیگیج بیلٹ 2 کر دی گئیں ہیں۔ انٹرنیشنل لاؤنج میں نشستیں 260 سے بڑھا کر 816 کر دی گئی ہیں۔

غلام سرور خان نے کہا کہ سی آئی پی لاؤنج میں نشستوں کی تعداد 53 کر دی گئی ہے۔ ڈومیسٹک ڈیپارچر میں 200 سے 432 نشستوں تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 4 ایکسیلیٹرز، 4 ایلیویٹرز اور2 پاسنجر بورڈنگ پل بھی قائم کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہیڈ آف سٹیٹ کے لیے اسٹیٹ لاؤنج کی ایک نئی سہولت شامل کی گئی ہے۔ ٹرمینل کی توسیع کے بعد، کوئٹہ ایئرہورٹ سالانہ 1.6 ملین مسافر ہینڈل کر پائے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube