Thursday, October 1, 2020  | 12 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

ماسک کی بڑھتی قیمت، قلت پرپنجاب حکومت سے رپورٹ طلب

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 7 months ago

فوٹو: فائل

لاہور ہائی کورٹ نے سرجيکل ماسک کی قیمتوں میں اضافے اور قلت پر وفاقی و پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرلی۔

بدھ 4 مارچ کو چیف جسٹس مامون رشید نے سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف درخواست پر تحریری عبوری حکم جاری کيا۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خدشے کے باعث سرجیکل ماسک کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ذخيرہ اندوزوں نے 80 روپے والے ماسک کی قیمت کئی گنا بڑھا دی ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو ماسک کی دستیابی یقینی بنانے اور ذخيرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے۔

عدالت نے قرار ديا ہے کہ محکمہ صحت سرجیکل ماسک کی قیمت کنٹرول کرنے کے اقدامات کرے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube