Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

لاہورہائیکورٹ نےنیب کوراناثناءاللہ کو ہراساں کرنےسےروک دیا

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 7 months ago

نیب سے 25 مارچ کو جواب طلب

لاہورہائیکورٹ نے نیب کو رانا ثناءاللہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے لیگی رہنما کے خلاف انکوائری پر نیب سے 25 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔

بدھ کو رانا ثناءاللہ کی نیب انکوائری کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ رانا ثنا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جن اثاثوں کو منشیات کے ذریعے بنانے کے الزام پر کیس چل رہا ہے انہیں اثاثوں کو اب کرپشن کے ذریعے بنانے کا الزام لگایا جارہا ہے۔ رانا ثناءاللہ کے وکلا نے 2 وفاقی تحقیقاتی ادارے کی ایک ہی معاملے کی تحقیقات پر اعتراض کردیا۔

عدالت نے نیب کو رانا ثناءاللہ کو ہراساں کرنے سے روک دیا۔رانا ثنا اللہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ گارنٹی دیتے ہیں کہ رانا ثناءاللہ ہر پیشی پر نیب میں پیش ہوں گے۔

عدالت نے کہا کہ اگر گرفتاری کا خدشہ ہے تو رانا ثناءاللہ ضمانت کی درخواست دے سکتے ہیں۔ رانا ثناء اللہ نے نیب کی جانب سےممکنہ گرفتاری کے پیش نظرعبوری ضمانت کی درخواست دائرکردی۔

اس سے قبل عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف کی صحت پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا، درخواست کے معاملے پر ہر فورم پر جائیں گے،میاں شہباز شریف کی واپسی نواز شریف کے علاج کے باعت التوا کا شکار ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube