ہوم   > پاکستان

فردوس نقوی کےخلاف توہينِ عدالت کی دائردرخواست سماعت کیلیےمقرر،سپریم کورٹ

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago

لارجر بینچ 6 مارچ کو درخواست کی سماعت کرے گا

اپوزيشن ليڈر فردوس شميم نقوی کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال ميں توڑ پھوڑ رُکوانا مہنگا پڑگيا۔ سپريم کورٹ ميں فردوس شميم نقوی کے خلاف توہينِ عدالت کی دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر کردی گئی ہے۔

سپریم کورٹ رجسٹری میں تجاوزارت کے خلاف آپریشن میں مبینہ مداخلت پر صوبائی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلیے مقرر کردی گئی۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں لارجر بینچ 6 مارچ کو درخواست کی سماعت کرے گا ۔ درخواست میں فردوس شمیم نقوی کو نااہل قرار دینے اور کام سے روکنے کی استدعا  کی گئی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ فردوس شمیم نقوی نے گلشن اقبال تجاوزات آپریشن میں رکاوٹ پیدا کی،الہٰ دین پارک سے متصل اراضی پر کرسی ڈال کر بیٹھ گئے اور کہا کہ انہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ دیا جائے جس پر فردوس شمیم نقوی کے عدالتی کارروائی میں مداخلت کے مرتکب ہوئے۔ درخواست میں فردوس شمیم نقوی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ ان کو کسی بھی عوامی عہدے کے لیے مستقل نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube