ہوم   > پاکستان

آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 3 months ago

احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف علی زرداری کی ایک دن کےلیے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

بدھ 4 مارچ کو آصف زرداری اور دیگر کےخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت ہوئی جس میں نوڈیرو ہاؤس کے انچارج ندیم بھٹو، عبدالغنی مجید سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت نے ملزم اشفاق لغاری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آصف زرداری بیمار ہیں اور زیر علاج ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔

عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس پر سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube