Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

ملتان:70ہزارایکڑپرآم کےباغات،درختوں پرپھول آگئے

SAMAA | - Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 8 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 4, 2020 | Last Updated: 8 months ago

حفاظتی اقدامات کی ہدایت

ملتان میں پھلوں کے بادشاہ آم نےبورنکال لیا ہے۔ باغبان باغات میں مختلف بیماریوں سے بچنےکيلئے اسپرے کر رہے ہیں۔

ملتان ميں آم کے درختوں پرپھول آگئےہیں۔ اچھی پیداوار کے لیے باغبانوں نے بھی کمر کس لی ہے۔ ہرسو دھیمی خوشبوپھیلی ہوئی ہے اورسنہری بہاراپنے رنگ دکھا رہی ہے۔ باغبانوں کا کہنا ہے کہ آم کےباغات پراسپرے کررہے ہیں تاکہ اس کو بیماری سے بچاسکیں۔

پھولوں اورپتوں کی بيمارياں، گدیری ،منہ سڑی یابٹور کے حملے سے بچانے کے لئے زرعی ادویات استعمال کی جارہی ہیں۔

بدلتےموسم کے ساتھ محکمہ زراعت نےبھی حفاظتی اقدامات کی ہدایت کردی ہیں اور رس چوسنے والے کیڑوں سے محتاط ہونے کا کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملتان میں 70 ہزار ایکڑ رقبہ پرآم کے باغات پھيلے ہوئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube