Friday, August 14, 2020  | 23 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

لاپتہ نوجوان کی لاش اکیڈمی کے واش روم سے برآمد

SAMAA | - Posted: Mar 3, 2020 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Mar 3, 2020 | Last Updated: 5 months ago

والد کا انتظامیہ پر الزام

لاہور ميں گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے طالب علم کی لاش مقامی اکیڈمی کے واش روم سے مل گئی۔ لواحقین کو شبہ ہے کہ انیس سالہ نعیم کو کسی نے قتل کیا اور انتظامیہ نے لاش چھپائی جبکہ اکیڈمی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ ہارٹ اٹیک لگتی ہے۔

سبزہ زار کا رہائشی انیس سالہ نعیم گزشتہ روز ٹیوشن پڑھنے گیا جس کے بعد گھر واپس نہ آیا تو گھر والوں نے اغواء کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کروا دیا۔ صبح ورثا کے اصرار  پر اکیڈمی کی تلاشی لی گئی تو لاش واش روم سے مل گئی۔

 متاثرہ فیملی کا الزام ہے کہ طالب علم کو قتل کرکے انتظامیہ نے چھپانے کی کوشش کی۔ نعیم کے والد غلام مرتضی نے کہا کہ انتظامیہ کو سب پتہ تھا کہ میرا بیٹا قتل ہوچکا ہے۔ ساری تلاشی لینے کے بعد کہہ رہے تھے کہ ایک واش روم ہم نے چیک نہیں کیا۔

اکیڈمی انتظامیہ کے مطابق واش روم کا دروازہ اندر سے لاک تھا۔ طالب علم کی موت ہارٹ اٹیک کیوجہ سے لگتی ہے۔ اکیڈمی کے اسٹاف زنیر چوہدری کا کہنا ہے کہ بچے کی موت ہارٹ اٹیک کیوجہ سے ہوئی ہے۔ اس کے ہاتھ نیلے ہوچکے تھے۔ 33 سال سے یہ ادارہ چلارہے ہیں۔ ہم خود چاہتے ہیں کہ اس معاملے کی چھان بین ہو۔

پولیس نے نعیم مرتضی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردی۔ حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔ پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹس میں موت کی وجوہات کا تعین ہوسکے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube