Sunday, September 26, 2021  | 18 Safar, 1443

ناقص کارکردگی اورعوامی شکایت پراسلام آباد پولیس میں کڑااحتساب

SAMAA | - Posted: Mar 3, 2020 | Last Updated: 2 years ago
SAMAA |
Posted: Mar 3, 2020 | Last Updated: 2 years ago

اسلام آباد پولیس کے 436 افسران اوراہلکاروں افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ یہ کارروائی ناقص کارکردگی، رشوت خوری اورعوامی شکایات پر عمل میں آئی۔ فرشتہ قتل کیس میں غفلت برتنے والے ڈی ایس پی کی عہدے سے تنزلی کردی گئی۔

وزارت داخلہ کی ہدایت پر وفاقی پولیس نے اپنے اہلکاروں اور افسران کا احتساب تیزکردیا ہے۔ 5 ماہ کے دوران اسلام آباد پولیس کے 436 اہلکاروں اور افسران کو سزائیں دی گئی ہیں۔ فرشتہ قتل کیس میں غفلت برتنے پر ڈی ایس پی عابد حسین کی 2 سال کے لیے عہدے سے تنزلی کردی گئی۔

وزارت داخلہ کو موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق 16 افسران اور اہلکاروں کو سخت سزائیں دی گئیں جن میں عہدوں سے تنزلی سمیت سروس میں کمی اور ترقی پر پابندی شامل ہے۔ 420 اہلکاروں اور افسران کو ایک سے 2 ماہ کی تنخواہوں کی بندش اورڈویژن ٹرانسفر کی معمولی سزائیں دی گئیں۔

ایس ایس پی آپریشن نے 120،ایس پی سٹی نے 112 اور ایس پی رورل نے 101 افسران کو سزائیں دیں۔

ایس پی صدر کی جانب سے 52 جبکہ ایس پی انڈسٹریل کی جانب سے 45 افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube