ہوم   > پاکستان

اسلام آباد:نئےکمرشل شہرسےاربوں کی آمدنی متوقع

SAMAA | - Posted: Mar 3, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 3, 2020 | Last Updated: 3 months ago

بین الاقوامی معیار کا میگا کمرشل حب

حکومت نے اسلام آباد میں نیا کمرشل شہر آباد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ بڑے بجٹ والے ہی نہیں بلکہ چھوٹے بجٹ والے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ادارے کو 15 سے 20 ارب روپے کی کمائی متوقع ہے جو شہری سہولیات بہتر بنانے پر خرچ ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد کےاندر 170 کنال پر بین الاقوامی معیار کا میگا کمرشل حب بنانے کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں۔

چئیرمین سی ڈی اے عامرعلی احمد نے بتایا کہ کمرشل پراجیکٹ کیلئے نا صرف پاکستان سے لوگ آئیں گے بلکہ اوور سیز پاکستانی بھی مستفیذ ہوسکیں گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ پروجیکٹ میں مختلف سائز کے پلاٹس ہونگے جن میں 600 گز سے  10000 گز تک کے پلاٹس شامل ہیں۔

سی ڈی اے حکام کے مطابق نیو بلیو ایریا بسنے کا فائدہ پورے اسلام آباد کے باسیوں کو ہوگا۔نئے پراجیکٹ سے وفاقی ترقیاتی ادارے کو پندرہ سے بیس ارب روپے کی آمدن متوقع ہے۔

نیو بلیو ایریا پراجیکٹ جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کثیر المنزلہ عمارتوں کا منصوبہ ہے جس کی آمدنی اسی شہر پر خرچ ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube