سوشل میڈیا کے شعبےمیں ملازمتیں
حکومت نےدعویٰ کیا ہے کہ یوٹیوب، ٹویٹر اور فیس بک سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن کے بعد ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔آئی ٹی ماہرین نے کہا ہے کہ کیا حکومت غیر ملکی کمپنیوں کو اِس بات پر قائل کرپائے گی کہ وہ مقامی دفاتر میں پاکستانیوں کو ہی ملازمتیں دیں۔
حکومت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی پاکستان میں رجسٹریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی جتنی بھی ویب سائٹس، صارفین یا سبسکرائبرز ہیں، ان تک حکومت یا ریاست کی رسائی نہیں ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدام میں نئےمواقع سمیت خدشات بھی ہیں۔
حکومتی نمائندوں کا کہنا ہے مجوزہ اتھارٹی کا چھ ماہ میں قیام عمل میں لایا جائے گا۔گوگل، فیس بک، ٹویٹر، یو ٹیوب، ٹک ٹاک اور ڈیلی موشن سمیت دس سے زیادہ پلیٹ فارمز کو پاکستان میں دفاتر کھولنا ہوں گے۔