بنوں میں دن دھاڑے ڈکیتی کی واردات نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا ہے۔تھانہ سٹی کی حدود مال منڈی بنوں سٹی کے قریب ایزی پیسہ کی دکان لوٹ لی گئی۔
منگل کو ہونے والی واردات میں اسلحہ کی نوک پر ایزی پیسہ شاپ سے تین نقاب پوش موٹر سائیکل سوار 14 لاکھ روپے لوٹ کر لے گئے۔ بنوں میں ایک ہفتے کے دوران 3 ڈکیتیوں کی واردات اور 6 افراد کے قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پولیس نے بتایا ہے کہ متاثرہ شخص سلیم دراز نصیر آباد کا رہائشی ہے اور وہ خواتین میں احساس کفالت پروگرام/ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم تقسیم کرنے میں مصروف تھا جب واقعہ پیش آیا۔
پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔