ہوم   > پاکستان

سابق چئیرمین اسٹیل مل ودیگر کی بریت کا فیصلہ چیلنج

SAMAA | - Posted: Mar 2, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 2, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو: اے ایف پی

سندھ ہائی کورٹ ميں سابق چئیرمین اسٹیل مل معین آفتاب شیخ و دیگر کی بریت کا فیصلہ چیلنج کر دیا گیا۔

پیر 2 مارچ کو چیئرمین نیب کی جانب سے 90 کروڑ سے زائد کرپشن ریفرنس فیصلے کےخلاف درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

نیب اپیل کے مطابق ملزمان نے قومی خزانے کو 90 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچایا۔ معین آفتاب نے عبدالرشید کو کوئلہ خریدنے کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا اور معین آفتاب نے مارکیٹ ریٹ سے مہنگے داموں میں کوئلہ خریدا تھا۔

معاملے پر اینٹی کرپشن نے 2010 میں معاملے کی تحقیقات شروع کی تھیں جبکہ سپریم کورٹ کے حکم پر کیس اینٹی کرپشن سے نیب کو منتقل ہوا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نےعدم شواہد پر معین آفتاب سمیت 3 ملزمان کو بری کر دیا تھا۔ دیگر ملزمان میں ڈائریکٹر کمرشل پاکستان اسٹیل مل ثمین اصغر اور کنٹریکٹر عبدالرشید شامل ہیں۔

معین آفتاب شیخ اور ثمعین اصغر پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube