ہوم   > پاکستان

سندھ کےتمام تعلیمی ادارے13مارچ تک بند

SAMAA | - Posted: Mar 1, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 1, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فیصلہ کروناوائرس کےخطرےکےباعث کیا

سندھ حکومت نے کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔تعلیمی ادارے 16 مارچ کو کھلیں گے۔

سندھ حکومت کا اہم اجلاس یکم مارچ کی شام کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں چیف سیکریٹری، وزیر صحت، وزیر بلدیات، وزیر تعلیم، مشیر قانون، کمشنر کراچی، ڈبلیو ایچ او، ایف آئی اے، ایئرپورٹ انتظامیہ سی اے اے، نادرا کے نمائندے، آغا خان اسپتال کے ڈاکٹر فیصل، انڈس اسپتال کے ڈاکٹر باری شریک ہوئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ  13 مارچ تک اسکول نہیں کھولے جائیں گے۔

نجی اسکولز انتظاميہ کو بھی تمام اسکولز بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری تعلیم، سیکریٹری کالج ایجوکیشن اور سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈز کو نوٹیفکیشن جاری کرنےکی ہدایت دےدی ہے۔ صوبائی حکومت کےمطابق فيصلہ کرونا وائرس کے مزيد کيسز سامنے آنے پر کيا گيا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ 5 سیمپلز میں سے ایک نیگیٹو ہے باقی 4 سیمپلز کا رزلٹ ابھی آنا ہے۔ وزیراعلی مراد علی شاہ نے بتایا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا مقصد یہ ہے کہ جو لوگ آئے ہیں اور اپنے بچوں سے ملے ہیں ان کی تشخیص کرنا ہے، 13 مارچ تک تمام تعلیمی ادارے بند ہونے سے جو 14 دن کا آئیسولیشن کا دورانیہ ہے، وہ بھی مکمل ہوجائے گا،اس دوران جو لوگ ایران سے ہو کرآئے ہیں،ان کی اور ان کے خاندان کی ضروری ہیلتھ انویسٹی گیشن ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ پچھلے ہفتے کراچی میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد یکم مارچ تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube