ہوم   > پاکستان

کراچی کےانفرااسٹرکچرکی بہتری میں سندھ حکومت رکاوٹ ہے،اسدعمر

SAMAA | - Posted: Mar 1, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Mar 1, 2020 | Last Updated: 3 months ago

شہر کے سارے اختیارات صوبے کے پاس ہیں

وفاقی وزير اسد عمر نے کراچی کےانفرا اسٹرکچر کی بہتری میں سندھ حکومت کو رکاوٹ قرار دے دیا۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نےکہا کہ شہر کے سارے اختیارات صوبے کے پاس ہیں، وفاق چاہے بھی تو صوبے میں کچھ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے سماء کے نمائندے سلمان احمد سے گفتگو ميں مزيد کہا کہ گورنر اور میئر کے ساتھ کچھ منصوبوں کا معائنہ کیا ہے، اگلے چند روز میں کچھ منصوبوں کا افتتاح کردیا جائے گا۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ کراچی کے سارے اختیارات صوبے کے پاس ہیں، وفاق چاہے بھی تو صوبے میں کچھ نہیں کرسکتا۔

وفاقی وزير منصوبہ بندی نے بتایا کہ ہم نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، سپریم کورٹ سے ہدایات ملنے کے بعد کام کرنے میں آسانی ہوگی، وزیراعظم آئندہ ہفتے کراچی آئیں گے۔

اسد عمر سے نوازشریف اور شہبازشریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہاں ان کی پلیٹیں بڑھ گئی تھیں، وہاں اُن کے چمچے بڑھ گئے، معلوم نہيں کہ نواز شریف آرہے ہيں يا نہيں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube