ہوم   > پاکستان

ریلوےکی 2 روٹس پرشٹل ٹرین سروس بند

SAMAA | - Posted: Feb 29, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 29, 2020 | Last Updated: 3 months ago

تصویر: عدیل طیب

پاکستان ریلوے نے واہگہ اور رائیونڈ کے لیے شٹل ٹرین سروس معطل کردی ہے۔

پاکستان ریلوے نے واہگہ اور رائیونڈ کے لیے شٹل ٹرین سروس کو یکم مارچ سے معطل کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔ٹرین سروس غیرمعینہ مدت کےلیے بند کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ شٹل سروس لاہور سے واہگہ اور رائیونڈ کے درمیان چلا کرتی تھی۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے 14 دسمبر 2019 کو واہگہ شٹل ٹرین سروس کا افتتاح کیا تھا۔ رائیونڈ شٹل ٹرین سروس 4 جنوری 2020کو شروع کی گئی تھی۔

شٹل ٹرین سروس مسافروں کی عدم دلچسپی اور خسارے کے باعث بند کی گئی۔ گزشتہ ماہ شٹل ٹرین سروس سے صرف 51 ہزار روپے کی آمدن ہوئی، ریلوے انتظامیہ کو ایک ماہ میں 31 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube