ہوم   > پاکستان

پنجاب یونی ورسٹی تصادم: 14 طلبہ گرفتار

SAMAA | - Posted: Feb 29, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Feb 29, 2020 | Last Updated: 3 months ago
فائل فوٹو

پنجاب یونی ورسٹی میں جمعہ کے روز ہونے والے طلبہ تنظیموں میں تصادم کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جب کہ 14 طلبہ کو گرفتار کرلیا گیا۔

درج کی گئی ایف آئی آر میں 13 نامزد اور 40 نامعلوم طلبہ کو شامل کیا گیا ہے۔ مقدمہ لاہور کے پولیس اسٹیشن مسلم ٹاؤن میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر میں پرامن ماحول خراب کرنے اور خود و ہراس پھیلانے کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق طلبہ تنظيموں کے درمیان تصادم سے 10 سکيورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ لاہور میں پنجاب یونی ورسٹی میں جمعہ کو 2 طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا۔ معاملے کی سنگینی دیکھتے ہوئے سیکورٹی گارڈز نے مداخلت کی تو مشتعل افراد نے ڈنڈوں اور لاٹھیوں کے وار سے سیکورٹی گارڈز سمیت متعدد افراد کو زخمی کردیا تھا۔

یونی ورسٹی انتظامیہ کے مطابق طلبہ میں تصادم سوشل اینڈ کلچرل اسٹیڈیز ڈپارٹمنٹ میں ہوا۔ تصادم کے بعد طلبہ نے احتجاج کرتے ہوئے یونی ورسٹی کے سامنے سڑک بند کرکے کیمپس پل پر احتجاج کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube