ہوم   > پاکستان

ایران سےآئے250زائرین کی اسکرینگ مکمل،مزیدزائرین تفتان پہنچ گئے

SAMAA | - Posted: Feb 29, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Feb 29, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پاک ایران بارڈر7ویں روزبند

کرونا وائرس کے پیش نظر بلوچستان میں تفتان بارڈر ساتویں روز بھی بند ہے، 252 زائرین کو مکمل اسکریننگ کے بعد کوئٹہ روانہ کر دیا گیا ، مزید 340 زائرین ایران سے پاکستان ہاؤس تفتان پہنچ گئے ہیں۔

کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بلوچستان حکومت کے اقدامات جاری ہیں۔ تفتان میں پاک ایران بارڈر ساتویں روز بھی بند رہا۔ پاکستان ہاؤس میں 15 روز سے مقیم 252 زائرین کو مکمل اسکریننگ کے بعد کوئٹہ روانہ کر دیا گیا۔

گزشتہ روز عارضی طور پر بارڈر کھلا تو مزید340 افراد پاکستان ہاؤس تفتان پہنچ گئے، زائرین کی اسکریننگ 48 گھنٹوں بعد کی جائے گی۔

صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھاکہ ایران میں موجود پانچ ہزار سےزائد پاکستانی زائرین کو واپس لانے کا طریقہ کار طے کرلیا ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت کہتے ہیں کہ تفتان بارڈر کےراستے ایک ماہ کے دوران 7 ہزار 800 افراد پاکستان پہنچے جن میں 2 ہزار کا تعلق بلوچستان سے ہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان عمران زرکون نے کہا ہے کہ تفتان میں قائم قرنطینہ میں دو ہزار افراد کو رکھنے کی گنجائش ہے، صوبے بھر میں 300 آئیسولیشن وارڈزمرحلہ وار قائم کئے جا رہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Avatar
      Shafiq Minhas  February 29, 2020 3:52 pm/ Reply

    براہ مہربانی تصھیح فرما لیجئے ۔ ۔ ۔ مقام کا نام “تفتان” ہے، نہ کہ “تافتان”

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube