ہوم   > پاکستان

لاہور: لاپتہ بچے کی لاش پڑوسیوں کے صندوق سے برآمد

SAMAA | - Posted: Feb 29, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Feb 29, 2020 | Last Updated: 3 months ago

لاہور کے نواحی علاقے شاہدرہ میں لاپتہ ہونیوالے 11 سالہ بچے کی لاش پڑوسیوں کے گھر سے مل گئی، تنزیل کو قتل کرکے صندوق میں چھپادیا گیا تھا۔ پولیس نے قتل کے شبہے ميں پڑوسن اور شوہر کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ سے گزشتہ روز لاپتہ ہونیوالے 11 سالہ تنزیل کی لاش پڑوسیوں کے گھر سے ملی، جس کو صندوق میں بند کرکے چھپایا گیا تھا۔

والدین نے بچے کے اغواء کا مقدمہ درج کرايا تھا، پوليس نے تحقيقات کيں اور بالآخر بچے کی لاش تک پہنچ گئی۔

پولیس نے پڑوسی خاتون زینب اور اس کے شوہر کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ ورثاء کا کہنا ہے کہ ان کی ہمسایوں سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول تنزیل کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، موت کی وجوہات اور قتل کے محرکات تفتیش مکمل ہونے پر سامنے آئیں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
LAHORE, CHILD MURDER, CRIME, PAKISTAN, PUNJAB, DEADBODY
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube