ہوم   > پاکستان

روہڑی: مسافربس ٹرین کی زد میں آگئی، 19افراد جاں بحق

SAMAA | - Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 1 month ago

درجنوں افراد زخمی، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

روہڑی میں مسافر بس پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی، 19 مسافر جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق روہڑی کے قریب کندھرا پھاٹک پر مسافروں سے بھری بس کراچی سے راولپنڈی جانیوالے پاکستان ایکسپریس کی زد میں آگئی، واقعے میں کم از کم 19افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوگئے۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے تصدیق کی ہے کہ روہڑی حادثے میں 19 افراد جاں بحق ہوگئے، 14 افراد زخمی ہیں، کچھ زخمیوں کی تشویشناک ہے، تمام زخموں کے علاج کیلئے بہتر انتظامات کررہے ہیں۔

نمائندہ سماء کے مطابق تعلقہ اسپتال روہڑی میں 13 افراد کی لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو ورکرز کے مطابق اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے، لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹریفک جام ہونے کے باعث ڈرائیور بس کو لنک روڈ پر لے آیا تھا، جہاں ریلوے پھاٹک ہر وقت کھلا رہتا ہے، جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر سکھر کو امدادی ٹیمیں روانہ کرنے کی ہدایت کردی، خیرپور کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے اور ادویات و خون کو فوری بندوبست کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی جان بچانے کیلئے تمام اقدامات کئے جائیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی روہڑی میں ٹرین اور بس کے حادثے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سندھ حکومت کو زخمیوں کا بہتر علاج ممکن بنانے کی ہدایت کی ہے۔

واقعے کی مزید تفصیلات موصول ہورہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
SUKKUR, TRAIN, BUS ACCIDENT, PAKISTAN
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube