Tuesday, July 14, 2020  | 22 ZUL-QAADAH, 1441
ہوم   > پاکستان

پاکستان نے سوشل میڈیا قوانین پر عملدرآمد روک دیا

SAMAA | - Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 5 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 5 months ago

وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا قوانین پر عملدرآمد روک دیا، نظر ثانی اور متعلقہ پلیٹ فارمز سے مشاورت کیلئے 4 رکنی کمیٹی بھی قائم کردی گئی۔

وفاقی حکومت کو سوشل میڈیا سے متعلق نئے قوانین کے اطلاق پر شدید تنقید کا سامنا تھا، بین الاقوامی اداروں کے ساتھ ساتھ امریکی حکام نے بھی ان قوانین کی مخالفت کی تھی۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعلامیے کے مطابق مشاورتی کمیٹی کے سربراہ چیئرمین پی ٹی اے عامر عظیم باجوہ ہوں گے، 4 رکنی کمیٹی کے دیگر ارکان میں تانیہ ایدروس، ڈاکٹر ارسلان اور ایڈیشنل سیکریٹری وزارت آئی ٹی شامل ہیں۔

مزید جانیے : صحافیوں اوروکلاء کا سوشل میڈیاقوانین کیخلاف ملک گیرتحریک چلانے کااعلان

 مشاورتی کمیٹی تمام شراکت دارروں سے تفصیلی مشاورت کے بعد 2 ماہ میں حتمی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی، مشاورتی عمل میں شیریں مزاری اور بیرسٹر علی ظفر کو بھی شامل کیا جائے گا۔

پاکستان میں منظور کئے گئے نئے آن لائن قوانین کے تحت تمام سوشل میڈیا کمپنیز بشمول یوٹیوب، فیس بک، ٹویٹر اور ٹک ٹاک کو اپنے دفاتر پاکستان میں کھولنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس سے قبل صحافیوں، وکلاء اور انسانی حقوق تنظیموں، پاکستان یونین آف جرنلسٹس، بلوچستان یونین آف جرنلسٹس، بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، بلوچستان بار کونسل، انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان (بلوچستان چیپٹر) نے سوشل میڈیا سے متعلق نئے قوانین کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس کیخلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان سے نئے سوشل میڈیا قوانین واپس لینے کا مطالبہ

دی ایشیا انٹرنیٹ کولیشن (اے آئی سی) نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر سوشل میڈیا سے متعلق نئے قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔، فرم کا کہنا تھا کہ اگر ان قوانین کو ختم نہ کیا گیا تو یہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی نمو کو شدید متاثر کریں گے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SOCIAL MEDIA, PAKISTAN, TWITTER, FACEBOOK, GOOGLE, YOUTUBE, TIKTOK, PM, IMRAN KHAN, CONSULTATION COMMITTEE
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube