ہوم   > پاکستان

مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری

SAMAA | - Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 3 months ago

آئی جی پولیس کے معاملے پر وفاق اور سندھ حکومت کے درميان ڈيڈلاک ختم ہوگيا، مشتاق مہر کو آئی جی سندھ تعينات کرنے کی منظوری دے دی گئی، نوٹیفکیشن جاری ہوگیا۔

سندھ حکومت اور وفاق کے درمیان آئی جی سندھ کلیم امام کے معاملے پر کافی عرصہ سے کشمکش جاری تھی، پیپلزپارٹی اپنی مرضی کا پولیس افسر تعینات کرنا چاہتی تھی جس کیلئے کئی نام بھی وفاق کو بھجوائے گئے تھے، تاہم وفاق کی جانب سے اس پر فوری کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تھا۔

مزید جانیے : آئی جی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے وزیراعظم کوتیسرا خط

آج ہونیوالے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کلیم امام کو آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹانے اور مشتاق مہر کو سندھ پولیس کا سربراہ بنانے کی منظوری دیدی گئی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وفاقی کابينہ نے سرکوليشن کے ذريعے آئی جی سندھ کی تبدیلی کی منظوری دی۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم عمران خان سےآئی جی سندھ کلیم امام کی ملاقات

کليم امام کو آئی جی سندھ کے عہدے سے نہ ہٹانے پر سندھ حکومت اور وفاقی حکومت آمنے سامنے آگئی تھيں اور رہنماء ايک دوسرے کيخلاف بيان بازی کررہے تھے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور ان کی کابینہ کے ارکان نے تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ کے مقابلے میں دیگر صوبوں کے آئی جی تبدیل کرنے میں ذرا بھی دیر نہیں لگتی۔

مزید جانیے : آئی جی سندھ کلیم امام نااہل افسر ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وفاقی حکومت کو سندھ کی جانب سے آئی جی سندھ کیلئے پہلے 3 نام اور اس کے بعد مزيد 2 نام بھجوائے گئے، بالآخر اس عہدے کیلئے مشتاق مہر کا نام فائنل کرلیا گیا۔

مشتاق مہر 22 ویں گریڈ کے افسر ہیں، وہ اس وقت آئی جی پاکستان ریلوے پولیس کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں، ان کی خدمات وفاق سے سندھ حکومت کے حوالے کی جارہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
SINDH, IGP, PM, IMRAN KHAN, CM, MURAD ALI SHAH, PPP, PTI, MUSHTAQ MAHAR,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube