Wednesday, August 12, 2020  | 21 Zilhaj, 1441
ہوم   > پاکستان

مظفرگڑھ، مضر صحت مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹری سیل

SAMAA | - Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 6 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 6 months ago

مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے فنگس زدہ اور مضر صحت مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹری سیل کر دی۔

ڈائریکٹر آپریشنز شہزاد مگسی کی قیادت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مظفرگڑھ کے علاقے روہیلانوالی میں کارروائی کی۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کے مطابق کارروائی کے دوران 40 ہزار کلو تیار مصنوعات، 15 کلو سٹرک ایسڈ سمیت مصالحہ جات بنانے کےلیے استعمال ہونے والے 88 ہزار کلو اجزا برآمد کرکے تلف کر دیے گئے۔

اتھارٹی کا کہنا تھا کہ مضر صحت مصالحہ جات مختلف شہروں میں سپلائی کیے جاتے تھے۔ فنگس زدہ مضر صحت اجزاء برآمد ہونے اور لائسنس نہ ہونے پر فیکٹری سیل کر دی گئی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube