ہوم   > پاکستان

ایران سے ملحقہ نوشکی، گوادر، تربت، چاغی بارڈر بھی سیل

SAMAA | - Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 3 months ago
Posted: Feb 28, 2020 | Last Updated: 3 months ago

بلوچستان میں کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے صوبائی حکومت، مختلف اضلاع کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مسلسل الرٹ ہیں۔ گوادر، تربت، پنجگور، چاغی اور نوشکی سے منسلک پاک ایران بارڈر بھی سیل کردیا گیا ہے۔

چمن بارڈر کے راستے پاکستان آنے والے افغان باشندوں اور افغانستان جانے والے پاکستانی بانشدوں کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔ کوئٹہ سے ایران جانے والے زائرین تاحال پاکستان ہاؤس تفتان میں موجود ہیں۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ زائرین کو کوئٹہ لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ممکن ہے کہ زائرین کو مکمل اسکریننگ کے بعد کوئٹہ لایا جائے گا۔

کرونا کے پیش نظر محکمہ صحت بلوچستان نے صوبے بھر کے ڈاکٹروں، میڈیکل اسٹاف اور ڈیپو ٹیشن اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔ کوہلو، ڈٰیرہ بگٹی، سبی سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں آئسولیش وارڈ بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔

سرجیکل ماسک مہنگا کرنے والے والوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ندا کاظمی کی نگرانی میں ضلعی انتظامیہ نے چھاپے مارے اور سرجیکل ماسک مہنگا بیچنے پر متعدد میڈیکل اسٹور سیل کر دئیے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube