ہوم   > پاکستان

ہل پارک کی زمین پرتعمیر 4غیرقانونی بنگلوں کا انہدام ملتوی

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 3 months ago

فوٹو : سماء ڈیجیٹل

کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے ہل پارک پر غیر قانونی طور پر تعمیر کئے گئے 4 بنگلوں کو گرانے کا آپریشن ملتوی کردیا۔

کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر بشیر صدیقی نے جمعرات کو سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ ہل پارک کی زمین پر تعمیر 4 غیر قانونی بنگلوں کو گرانے کیلئے ہمارا ہوم ورک مکمل ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ پھر اس کام میں دیر کیوں ہورہی ہے؟، تو ان کا کا کہنا تھا کہ کمشنر کراچی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ابھی ان عمارتوں کا انہدام نہ کیا جائے کیوں کہ اس حوالے سے ابھی ’’مزید کام کرنے کی ضرورت‘‘ ہے۔

کمشنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ ہل پارک کے آس پاس تعمیر ہونے والے دیگر بنگلوں کی قانونی حیثیت پر بھی کام کریں۔ سینئر ڈائریکٹر کے ایم سی کا مزید کہنا ہے کہ وہ (کمشنر) سمجھتے ہیں کہ ہل پارک کے اطراف تعمیر غیر قانونی بنگلوں کی تعداد 4 سے زیادہ ہوسکتی ہے۔

بشیر صدیقی نے بتایا کہ ہل پارک کے اطراف مختلف کیٹیگریز کے 150 بنگلے موجود ہیں۔

کے ایم سی انتظامیہ کی جانب سے 4 غیر قانونی بنگلوں کے مکینوں کو 27 فروری تک جگہ خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں، شہر میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں کیا جارہا ہے۔

جن بنگلوں کو گرانے کے نوٹس جاری کئے گئے وہ ہل پارک کی چڑھائی پر واقع ہیں۔

سماء ڈیجیٹل نے اس معاملے پر بات کرنے کیلئے کمشنر کراچی افتخار شالوانی سے رابطے کی کئی بار کوشش کی تاہم ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
KARACHI, KMC, HILL PARK, ILLEGAL BUNGALOWS, ANTI ENCROACHMENT, KDA, SBCA, COMMISSIONER, IFTIKHAR SHALWANI,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube