Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

لڑکی کے ساتھ رقص: بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر برطرف

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 11 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 11 months ago

لڑکی کے ساتھ رقص کی ویڈیو سامنے آنے پر یونیورسٹی آف سائیس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید عابد علی شاہ کو فارغ کردیا گیا۔

گزشتہ سال ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں بنوں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید عابد علی شاہ ایک لڑکی ساتھ رقص کرتے نظر آرہے تھے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بنوں کے عوام اور طلبہ نے انہیں عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا جس پر سید عابد علی شاہ کو تین ماہ جبری رخصتی پر بھیجا گیا۔

اس وقت خیبر پختونخوا کے گورنر نے واقعہ کی ایک انکوائری کا حکم دیا اور ایک سال بعد انکوائری کمیٹی نے ان کو قصور وار قرار دیتے ہوئے فارغ کرنے کی سفارش کی جس پر گورنر نے انہیں وائس چانسلر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے 26 فروری کو ڈاکٹر سید عابد علی شاہ کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube