ہوم   > پاکستان

سندھ ہائیکورٹ:کراچی میں ماسک کی قلت اورمہنگافروخت کرنےکیخلاف درخواست دائر

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پاکستان میں کرونا وائرس کی تشخیص کے بعد عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ہے۔سندھ ہائیکورٹ نےشہر میں ماسک کی قلت اور مہنگا فروخت کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت نے کرونا وائرس کے خدشےکےپیش نظرپیشگی اقدامات نہیں کیے، ذخیرہ اندوزوں نےماسک مہنگا فروخت کرنا شروع کردیا، فیس ماسک ملک سے نایاب اور جو بچے ہیں مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اسپتالوں میں کوئی ایمرجنسی پلان نہیں بنایا، حکومت نے کوئی ایس او پیز بھی نہیں بنائی۔

درخواست گزار نے مطالبہ کیا ہے کہ ماسک مہنگا بیچنے اور ذخیرہ اندوزی کرنےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے اور فریقین کو ماسک کی سستےداموں میں فروخت یقینی بنانےکاپابند کیاجائے۔

درخواست گزار نے وفاقی حکومت، وفاقی وزارت صحت، حکومت سندھ، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو فریق بنایا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube