ہوم   > پاکستان

کوروناوائرس: کراچی کے 6اسپتالوں میں آئسوليشن وارڈز قائم

SAMAA | - Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Feb 27, 2020 | Last Updated: 1 month ago

وزارت صحت سندھ نے کورونا وائرس کے مشتبہ مريضوں کےلیے کراچی کے 6 بڑے اسپتالوں ميں آئسوليشن وارڈز قائم کر ديے۔

آئسوليشن وارڈز آغا خان اسپتال، ڈاؤ میڈیکل یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ سائنس اوجھا کیمپس، سول اسپتال، جناح اسپتال، انڈس اسپتال اور لیاری جنرل اسپتال میں قائم کیے گئے۔

وزارت صحت نے سندھ کے ديگر اسپتالوں ميں بھی آئسوليشن وارڈز بنا ديے ہیں۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 مصدقہ کیسز رپورٹ

ایئرپورٹس پر ايمبولينس بھی پہنچا دی گئی ہيں تاکہ بيرون ملک سے آنے والے کسی بھی مشتبہ شخص کو اسپتال پہنچايا جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 مصدقہ کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube